چشتیاں: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر چشتیاں کے علاقے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ مال 14لاکھ روپے، اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں سے واردات کرتے ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان دوران واردات لوٹ مار کے ساتھ ساتھ شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کر چکے تھے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمات درج کرکے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔