لاہور : (دنیانیوز) نگراں وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم کاکہنا ہے کہ انجکشن سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، انصاف کےتمام تقاضے پورےکریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بینائی سےمتاثرین کی تعداد 72ہوگئی ہے، مریضوں کوناقص انجکشن لگائےگئے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں غیر معیاری انجکشن فروخت ہورہے ہیں، کینسرکےمریضوں کا انجکشن آنکھوں کےمریضوں کولگایا گیا۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کاکہنا تھا کہ انجکشن سکینڈل میں ملوث3ملزموں کوگرفتارکرلیا گیا ہے، تحقیقات جاری ہیں ، کسی بےگناہ کونہیں پکڑیں گے اورگناہ گارکوچھوڑیں گےنہیں ، آج اہم اجلاس ہے،مختلف فیصلے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصرکاکہنا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑ رہے،انکوائری کررہے ہیں، ہمارے اوپر بہت پریشر ہے کہ ادویات کو بند نہ کریں۔