کشمور: (دنیا نیوز) سستی کار کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغوا کرکے ورثاء سے بطور تاوان بھاری رقم کا مطالبہ کر دیا۔
ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں میں مجتبیٰ، بابر علی اور محمد صديق شامل ہیں، تینوں مغویوں کو 5 روز قبل کشمور سے سستی کار فروخت کرنے کے جھانسے میں بلایا گیا تھا۔
ڈاکوؤں نے تینوں مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاء سے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے جبکہ پولیس نے اطلاع ملنے پر مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔