کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف ) نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی آڑمیں بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، کارروائی میں کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی لینےپرپیاز سے بھرے کنٹینرمیں چھپائی گئی125 کلوگرام چرس بھی برآمد ہوئی، چرس کو پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات قبضے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔