6 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار

Published On 29 September,2023 11:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم زین کو پنجاب کے شہر وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے اور نشاندہی پر 5 کروڑ 31 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

واقعہ 19 ستمبر کو کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں پیش آیا تھا ، سکیورٹی گارڈ کیش وین سے 6 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم زوہیب کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔