منچن آباد: ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، بچی اور خاتون جاں بحق، نوجوان زخمی

Published On 30 September,2023 05:09 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 سالہ بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان خاتون اور بچی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مین ہائی وے روڈ پر حادثہ پیش آ گیا جہاں مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں بچی اور خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں، زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔