کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 30 September,2023 02:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل ناتھا خان پل کے قریب ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ملزم الیاس کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ملزم کو طبی امداد دینے کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا، ملزم سٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔