کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 30 September,2023 05:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد بندھانی کالونی میں پیش آیا جہاں سہیل نامی شخص کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، سہیل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کراچی میں فریئر کے علاقے ریلوے کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزموں نے نصیب اللہ کو گولیاں مار دیں، زخمی ہونے والے نصیب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔