پشاور : (دنیانیوز) پشاور پولیس نے متھرا کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کھیتوں سے 10 راکٹ لانچر اور گولے برآمد کرلئے۔
ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، خفیہ اطلاع پر متھرا کے علاقے سے راکٹ لانچر اور گولے برآمد کرلئے گئے ۔
ایس پی ورسک نے بتایا کہ اسلحہ ممکنہ طور پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
ایس پی ارشد خان نے مزید بتایا کہ پولیس نے اسلحہ تحویل میں لے کربی ڈی یو کو طلب کرلیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔