کراچی: (دنیانیوز) تھانہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی ، لوٹ مار کرنیوالے تین سٹریٹ کریمنلز رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے3 پسٹل،4 موبائل فونزاور چھینی گئی 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں ، گرفتار ملزمان کی شناخت عرفان،بلال اورفہد کے نام سےہوئی ہے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی غیرقانونی اسلحے اور چوری کے مقدمات میں جیل جاچکے ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔