جہلم : (دنیانیوز) جہلم میں رکشہ ڈرائیور کی جانب سے سماعت اور گویائی سے محروم 13 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تھانہ سول لائن کےعلاقہ میں میونسپل کمیٹی کے قریب رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے مل کر رکشہ میں بیٹھنے پر قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم 13 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد بے ہوشی کی حالت میں بچے کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
تشدد اور ملزم کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہوگئی جس میں رکشہ ڈرائیور کو بچے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کے ورثا کی جانب سے تھانہ سول لائن میں دو نامعلوم رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔