کوئٹہ: گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بچیوں سمیت خودکشی کرلی

Published On 02 October,2023 05:18 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاقی پر ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

افسوسناک واقعہ کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے گھر میں گھریلو کشیدگی کے سبب پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیں۔

ذرائع کے مطابق زہر پینے کے بعد ماں اور تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں تاہم ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے، جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں بھی گھریلو ناچاقی پر ماں نے 2 بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں نگل کر موت کے گلے لگا لیا تھا۔