لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں گولیاں لگنے سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے بعد میں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عارف مسیح کے نام سے ہوئی ہے، ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث ہے، ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔