سوات میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، چھپایاگیا اسلحہ و خودکش جیکٹ برآمد

Published On 05 October,2023 01:59 pm

پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ ، بارود اور خود کش جیکٹ سڑک کی کھدائی کے دوران برآمد کیا گیا ہے،برآمد اسلحے میں 10 دستی بم ،ایک راکٹ لانچر، 10 گولے، ایک خودکش جیکٹ،رائفل اور کارتوس شامل ہیں ۔

پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر سامان اپنی تحویل میں لے لیا ۔