کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 ساتھی فرار ہو گئے

Published On 05 October,2023 06:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پاکستان کانٹا کے قریب 4 ملزم لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ، موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔