کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر کلفٹن اور ڈیفنس میں مہنگے داموں پر دودھ فروخت کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا۔
کمشنرکراچی نے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 200 روپے ہے، دکاندار دودھ فی لیٹر 230 روپے میں کر رہے تھے، مختلف دکانوں پر خود قیمتیں چیک کر رہا ہوں۔