مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے

Published On 04 October,2023 07:31 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام فرید اور اس کی بیوی رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے کسی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے، گوگیرہ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔