کراچی: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق

Published On 04 October,2023 05:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

مرنے والے شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام سے جا رہا تھا کہ گلبائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں اسرار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔