غذر : مسلح افراد کی فائرنگ ، سکول ٹیچر جاں بحق

Published On 04 October,2023 08:43 am

غذر : (دنیانیوز) گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ غذر کے علاقے بتھریت میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سکول ٹیچر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

قاتل سکول ٹیچر کی موٹر سائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔

لواحقین اور علاقہ مکینوں نے میت کو لیکر گوپس میں دھرنا دیا جبکہ احتجاجی دھرنے کے باعث گوپس یاسین سے گلگت جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔