چاغی: (دنیا نیوز) پاک افغان سرحد پر لیویز فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
لیویز فورسز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے 1 سو پستول برآمد کر لئے، لیویز حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
لیویز حکام نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔