کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 03 October,2023 11:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ڈاکو شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اچانک پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرلیا گیا تاہم ہلاک ڈاکو کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔