کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی فرار

Published On 03 October,2023 01:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں 3 مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکاروں نے ملزموں کا تعاقب شروع کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے موبائل فون، پرس اور اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے اور فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔