لاہور فیکٹری ایریا اتحاد پارک میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد

Published On 02 October,2023 11:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیکٹری ایریا، اتحاد پارک میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 55 سالہ شکیلہ اور اس کی بیٹی 20 سالہ علشبہ ہیں، دونوں لاشیں گھر کی بالائی منزل سے ملیں، لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لاشوں کے قریب سے خنجر بھی ملا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، مقتولہ شکیلہ کا شوہر رشید نرسری پر کام کرتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیکٹری ایریا میں ماں اور بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

 ڈاکٹرعثمان انور نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کی ہدایت کر دی،  انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔