کراچی: دکان میں بیٹھے 2 افراد کو گولیاں مار دیں، قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 03 October,2023 03:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک شخص نے دکان میں بیٹھے ہوئے 2 افراد کو قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واقع سکندر گوٹھ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے دکان میں بیٹھے دو افراد کو گولیاں ماریں اور بآسانی فرار ہو گیا، واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے شلوار قمیض پہنے ملزم سٹیٹ ایجنسی کی دکان میں داخل ہو کر سامنے بیٹھے شخص اور برابر میں صوفے پر بیٹھے شخص پر فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہو جاتا ہے۔

متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق واقع کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقع زمینوں کا تنازع یا ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، اہلخانہ نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کرایا، اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔