کراچی: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے گلستان جوہر میں چھاپہ مارا۔
انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزمان شان بنگش اور ذوالفقار بنگش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، شان بنگش پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ کراچی اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ مولانا ضیا الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار کر لیے، ایک ملزم کا تعلق خیبرپختونخوا اور 3 کا پنجاب سے ہے، ملزمان سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں، انہوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے مولانا پر فائرنگ کی۔