کراچی: (دنیا نیوز) تھانے پر چھاپہ مار کر پولیس کی غیرقانونی حراست میں رکھے گئے نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے سیشن جج کے حکم پر چھاپہ مارا، ایس ایچ او میبنہ ٹاؤن کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ صبح عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے بلاول نامی شخص کی درخواست پر تھانے پر چھاپہ مارنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے میرے بہنوئی کی ایما پر میرے بھائی کو گرفتار کیا، فرحان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اسے بازیاب کرایا جائے۔