پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن چمکنی کی حدود میں بچوں کے مابین جھگڑے میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔