ٹوبہ ٹیک سنگھ : (دنیا نیوز) محلہ چوہدری پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی رئیل اسٹیٹ کے دفتر میں ملازمت کے بعد واپس گھر آ رہی تھی ، نامعلوم موٹر سایکل سوار ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد موبائل فون اور پرس ساتھ لے گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر سرکل احمد نصراللہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی ، لاش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔