بصیرپور: (دنیا نیوز) بصیر پور میں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
بصیرپور کے نواحی گاؤں ٹھکر کامکھنا میں زمین کے تنازع پر مقتول محمد احمد کا جھگڑا چل رہا تھا جس پر گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کر دی، زخمیوں میں احمد حسن، بشارت، غلام صابر شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔