کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد سٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 05 October,2023 02:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نارتھ کراچی کے علاقے صنعتی ایریا میں 2 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، دونوں سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔