کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی

Published On 05 October,2023 03:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی نجی ہسپتال کے قریب گلشن اقبال تھانے کی حدود سے چھینی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان ڈرائیور کو ساتھ لے گئے اور کچھ دور لے جا کر چھوڑ دیا، گاڑی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔