لاڑکانہ میں رائس ملز پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

Published On 05 October,2023 03:25 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں رائس ملز پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاڑکانہ کے علاقے قمبر میں واقع رائس ملز پر چھاپہ مارا گیا۔

ذخیرہ کی گئی گندم کی 50 ہزار سے زائد بوریاں تحویل میں لے کر رائس ملز کو سیل کر دیا گیا۔