کراچی: رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق

Published On 05 October,2023 05:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے میں صدر تاج کمپلیکس کے قریب خاتون رہائشی عمارت سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔

واقعے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، خاتون کی تاحال شناخت اور مرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔