پشاور: (دنیا نیوز) پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد ہیبت خان مارا گیا۔
پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقررتھی اور دہشت گرد پولیس کو 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔