کراچی : مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 سٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار

Published On 05 October,2023 10:10 am

کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں میں آٹھ گھنٹوں کے دوران 6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل، سائٹ سپرہائی وے، موچکو، سعید آباد میں پولیس اور سٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے ہوئے ، گرفتار ملزمان کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زخمی ملزمان نے دوران تفتیش کئی افراد کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ۔

ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے  ۔