کراچی: ہاکس بے کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے 3 سوار گر گئے، ایک جاں بحق

Published On 05 October,2023 07:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

خاور اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ کسی کام سے جا رہا تھا کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے فٹ بال چوک کے قریب موٹرسائیکل پھسلنے کی وجہ سے گر گئے جس کے نتیجے میں خاور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔