کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Published On 06 October,2023 04:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا، دونوں ڈاکو پولیس کو مطلوب تھے۔

لیاری چاکیواڑہ میں بھی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ ملزم نے چند روز قبل اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی، ملزم تھانہ نیپئر کے 2 مقدمات میں مفرور بھی تھا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔