لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے علاقے بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔
2 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکو اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔