لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سموگ کی صورتحال پر تعلیمی اداروں میں بدھ کو چھٹی دینے کے معاملے پر آج اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماحولیات اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں انسداد سموگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے، صوبائی وزراء تعلیم، اطلاعات اور ماحولیات آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کر کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، صوبہ پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال
علاوہ ازیں اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی، روزمرہ اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کیا جائے گا۔