لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا علاج صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے ملاقات کی، خرم دستگیر خان نے شہبازشریف کو 21 اکتوبر کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، شہبازشریف نے قائد محمد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں پر کارکنوں کے جذبے اور پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا۔
— PMLN (@pmln_org) October 16, 2023
شہبازشریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر عوام اپنے قائد محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، عوام اور کارکنوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، عوام کے دکھوں کا علاج صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے۔