لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف وطن پہنچ کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منفی قیاس آرائیاں کرنے والے تھوڑا انتظار کریں، نوازشریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سینکڑوں پیشیاں بھگتیں، ہمیشہ قانون کی پاسداری کی، کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ نواز شریف ان شااللہ اب وطن واپس پہنچ رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔