کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی جارحیت پر اظہار تشویش کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو کراچی میں ہونے والی فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی، شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت پر ایم کیو ایم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لاکر یکساں مؤقف اپنانے کی کوششوں کو سراہا۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی دعوت قبول کی اور ن لیگ کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔