لاہور: (دنیا نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے، ان کی پرواز دوپہر ایک بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت 24 اکتوبر تک منظور کر لی ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔