سپریم کورٹ کا آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم

Published On 20 October,2023 01:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 184 (3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح سے متعلق مقدمات کی فہرست بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی مقدمات پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیئے جائیں گے، کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت کی۔