چیف جسٹس نے سپریم کورٹ جج کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا نام تجویز کر دیا

Published On 19 October,2023 05:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےسپریم کورٹ کے جج کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا نام تجویز کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کا نام تجویز کیا، چیف جسٹس نے جے سی پی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔