نوازشریف مری میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، لیگی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا

Published On 23 October,2023 06:12 pm

مری: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہاش گاہ پہنچ گئے، کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مری پہنچنے پر لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز نے کشمیر پوائنٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے زبردست انداز میں ’وزیراعظم نوازشریف‘ کے نعرے لگائے۔

میاں محمد نوازشریف براستہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے، شدید سردی کے باوجود مسلم لیگی کارکن میاں نوازشریف کے استقبال کے لئے کشمیر پوائنٹ پر موجود رہے۔