نواز شریف کی 4 سال بعد جاتی امرا آمد، اہل خانہ کیلئے عید کا سماں

Published On 22 October,2023 12:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے 4 سال بعد واپسی پر اپنے گھر رائیونڈ پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی 4 سال بعد گھر واپسی رائیونڈ میں تمام اہل خانہ کیلئے عید کا سماں ہو گئی، نواز شریف کی ہمشیرہ نے گھر میں داخل ہونے پر بھائی کا استقبال کیا۔

اس کے بعد شریف خاندان کے تمام افراد اور بچوں نے مل کر نواز شریف کا استقبال کیا، مرحوم عباس شریف کے اہل خانہ سمیت تمام عزیز واقارب اور بچوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

مزید برآں نواز شریف نے فرداََ فرداََ اہل خانہ کا حال دریافت کیا، بچوں کو گلے لگا کر پیار کیا، اس موقع پر اہل خانہ کی خوشی دیدنی تھی۔