ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے بھائی اختر لطیف انتقال کرگئے

Published On 21 October,2023 07:19 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر لطیف انتقال کر گئے ہیں۔

میاں اختر لطیف کا تعلق شیخوپورہ سے تھا جو کافی عرصے سے علیل تھے، وہ گزشتہ 4 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اختر لطیف گردے کے عارضے میں مبتلا تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔