اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت حتمی دلائل تک 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔