سیالکوٹ: زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے 2 نو عمر لڑکے جاں بحق

Published On 25 October,2023 09:14 am

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاؤں میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گری جس کے نیچے دب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عبداللہ اور 16 سالہ حسنین شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں 6 وہیکلز نے حصہ لیا، زیر تعمیر بلڈنگ کی بالائی منزل کا لینٹر گرا جس کے باعث گراؤنڈ فلور کا بھی لینٹر گر گیا، بلڈنگ ابھی زیر تعمیر تھی۔